ساؤتھ ایشین کوریش چیمپئن شپ کا میزبان بنگلہ دیش

March 26, 2023

پاکستان میں کھیلوں کی ممتاز شخصیت سید وسیم الدین ہاشمی جنوبی ایشیا کی کوریش فیڈریشن کے نائب صدر منتخب ہوگئے ازبکستان میں منعقدہ آن لائن اجلاس میں جنوبی ایشیائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا اور نیپال کی کوریش فیڈریشنز کے سربراہان اور کوریش کنفیڈریشن آف ایشیا-اوشیانا کے سیکرٹری جنرل فرخ سیدکولوف نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ساؤتھ ایشین کوریش فیڈریشن کے قیام اور اس کے چارٹر کی منظوری دی گئی اجلاس میں انڈین کوریش ایسوسی ایشن کے صدر دھرمیندر ملہوترا کو ساؤتھ ایشین کوریش فیڈریشن کا صدر منتخب کیا گیا۔

روی کپور پہلے نائب صدر، ہمایوں کبیر (بنگلہ دیش)، آنندا پیرس (سری لنکا)، سید وسیم الدین ہاشمی (پاکستان)، دھربا راج نیواپانے (نیپال) فیڈریشن کے نائب صدور جبکہ نیپال کورایش ایسوسی ایشن کی سیکرٹری جنرل پرتیکشا کھرل کو سیکرٹری جنرل کے عہدے پر منتخب کیا گیا۔

اس کے علاوہ بھارت کے لال سنگھ ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور انکش ناگر خزانچی منتخب ہوئے ہیں اس موقع پر نومنتخب نائب صدر وسیم ہاشمی نے تمام ممبران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں کوریش کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

اجلاس میں بنگلہ دیش کوریش فیڈریشن کے صدر جناب ہمایوں کبیر نے بتایا کہ ساؤتھ ایشین کوریش چیمپئن شپ اس سال 17-18 مارچ کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں شیڈول تھی تاہم تنظیمی و دیگر وجوہات کی بنا پر اس چیمپئن شپ کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا اب چیمپئین شپ کو اس سال جولائی یا اگست میں منعقد کیا جائے گا۔