بلوچستان کے صحرا میں حب ریلی کا میلہ

March 26, 2023

آف روڈ ریلی کو حب ریلی کراس سے نئے چیمپئن مل گئے پہلی بار نامور چیمپئن ڈرائیور آف روڈ ریلی کا مقابلہ جیتنے میں ناکام نظر آئے، خواتین کی چیمپئن دینا پٹیل بنیں تو سب سے بڑی کلاس پری پئییرڈ اے کیٹگری کا ٹائٹل لاہور کے تیمور خواجہ نے جیت لیا دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان محمد علی،، لیجنڈ ڈرائیور نادر مگسی، سابق چیمپئن رونی پٹیل سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ٹائٹل نہ جیت سکے صرف ویٹرنز کیٹگری میں شجاعت شیروانی اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفا ع کرسکے گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کامیاب ڈرائیور میں انعامات تقسیم کئے۔

بلوچستان کے صحرا میں حب ریلی کراس کا میلہ سجا جس میں ملک کے مجموعی طور پر 78 ڈرائیورز نے شرکت کی حب ریلی کراس کے دسویں ایڈیشن کیلئے 30 کلو میٹر کا نیا ٹریک بنایا گیا تھا جس میں سات کلو میٹر کی ساحلی پٹی بھی شامل تھی ریس کا آغاز لیڈیز ایونٹ سے کیا گیا جہاں دینا پٹیل نے مقرر فاصلہ 27 منٹ 33 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن لی آفرین شیراز تقریبا ایک منٹ کے فرق سے دوسرے اور مسز راشد تیسرے نمبر پر رہیں ویمنز کے بعد ویٹرنز کیٹگری کے مقابلوں کا اغاز ہوا جس میں 60 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز ایکشن میں نظر آئے یہ واحد کیٹگری تھی جہاں شجاعت شیروانی اپنے اعزاز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کرسکے۔

انہوں نے 29 منٹ صفر ایک سیکنڈ میں مقرر فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن لی حمید رند دوسرے اور محمد اشرف تیسرے نمبر پر رہے اسٹاک کی چاروں کیٹگری میں 25 سے زائد ڈارئیورز نے شرکت کی اسٹاک اے میں سید آصف امام نے 30 کلو میٹڑ کا فاصلہ 24 منٹ 14 سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن لی اسٹاک بی میں علی مگسی، اسٹاک سی میں بیبرک بلوچ اور اسٹاک ڈی میں جمیل ہمدانی فاتح رہے اسٹاک کے بعد پری پئیرڈ کیٹگری کے مقابلے ہوئے جس کی ڈی کیٹگری کے فاتح شکیل برچندی ، سی کیٹگری کے فاتح سید ظہیر حسین پری ہئیرڈ بی کیٹگری کے چیمپئن شہریار شدہ خیل چیمپئن بنے، سب سے بڑی پری پئیرڈ اے کیٹگری میں سب کی نظریں لیجنڈری ڈرائیور نادر مگسی، دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان محمد علی رونی پٹیل پر مرکوز تھیں لیکن جب نتائج سامنے آئے تو سب حیران رہ گئے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے تیمور خواجہ نے سب سے کم وقت مین فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی انہوں نے 30 کلو میٹر کا فاصلہ 22 منٹ 29 سیکنڈ میں طے کیا نادر مگسی گاڑی خراب ہوجانے کی وجہ سے ریس مکمل نہ کرسکے اور ریس سے آوٹ ہوگئے دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان محمد علی نے فاصلہ 23 منٹ 20 سیکنڈ میں طے کرکے دوسری اور شیراز قریسی نے 23 منٹ 28 سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن لی دوسرے نمبر پر آنے والے صاحبزادہ سلطان محمد علی اور تیسری پوایشن لینے والے شیراز قریشی کی ٹائمنگ میں صرف آٹھ سیکنڈ کے فرق تھا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کامیاب ڈرائیورز میں انعامات تقسیم کئے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کہا کہ جب وہ اس تقریب مین شرکت کیلئے آرہے تھے تو یہ بتایا جارہا تھا کہ چیمپئن یا تو نادر مگسی ہوں گے یا صاحبزادہ سلطان محمد علی اور سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال بھی اپنی کیٹگری میں ٹاپ پوزیشن پر ہوں گے لیکن نئے چیمپئن کے نام سن کر خوشی ہوئی کہ آف روڈ ریلی کراس میں بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے انہوں نے چیف آرگنائزر شجاعت شیروانی کو مبارکباد پیش کی کہ ان کا دسواں ایڈیشن بھی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا بلوچستان کے صحرا میں میلہ سجانا اور پھر اس کو کامیاب بنانا آسان نہیں ہے ریس کے اختتام پر موٹر بائیکرز کے درمیان بھجی مقابلے ہوئے جس مین 50سے زائد ڈرائیو نے شرکت کی۔