پاکستانی نژاد خاتون برطانوی قونصل جنرل تعینات

March 26, 2023

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ نے کینیڈا کے شہر ٹورونٹو کے لیے پاکستانی نژاد خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کر دیا۔ فوزیہ یونس پاکستان میں بھی بطور سفارت کار تعینات رہ چکی ہیں۔ برطانوی سفارت کار فوزیہ یونس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’یہ ایک خاص لمحہ ہے کہ کسی مسلمان خاتون کو سفارتی مشن کی سربراہ تعینات کیا گیا ہے، لیکن اس حوالے سے میرے پاس اعداد و شمار نہیں ہیں۔‘ اپنی ٹوئٹس کے سلسلے میں فوزیہ یونس نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ لڑکیاں جو میرے جیسی دکھائی دیتی ہیں اور اندرونی اور بیرونی حلقوں سے تعصب، نسل پرستی اور صنفی امتیاز کا سامنا کر رہی ہیں، جنہیں بتایا جاتا ہے کہ وہ نہیں کر سکتیں، یا وہ ویسی دکھائی نہیں دیتی یا بول نہیں سکتیں۔