پاکستانی قونصل خانہ میلان میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

March 26, 2023

میلان(شہباز بھٹی) یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان قونصل خانہ میلان میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد احمد ولید نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔جس کے بعد قونصل جنرل میڈیم عقصہ نواز نے مہمانوں کے ساتھ 23مارچ کے اس عظیم دن کی تاریخ اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کے کس طرح ہمارے آباوآجداد کی شب و روز محنت اور اتحاد کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا ۔ آخر میں نیشنل ڈے کا کیک بھی کاٹا ۔ پروگرام میں اٹلی میں مقیم تارکین وطن ،اٹالین کمیونٹی اور دیگر نے شرکت کی۔