درخشاں تھانے پر حملہ اور ہنگامہ آرائی کیس، ذوالفقار مرزا سمیت 24 افراد عدم ثبوت پر بری

March 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخشاں تھانے پرحملہ اورہنگامہ آرائی کیس میں عدم ثبوت وشواہد کی بناپر سابق صوبائی وزیرڈاکٹرذوالفقارمرزاسمیت 24افراد کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ہفتے کو جوڈیشل کمپلیکس میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخشاں تھانے پرحملہ اورہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت 24افراد پیش ہوئے ۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا ۔ استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ۔ عدالت نے عدم ثبوت وشواہد کی بناپر سابق صوبائی وزیرڈاکٹرذوالفقارمرزاسمیت 24افراد کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ سرکاری وکیل 8سالوں میں ملزمان کے خلاف ایک بھی گواہ پیش نہ کرسکے۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ باربارنوٹس جاری کرنے کے باوجودسرکاری وکیل ایک بھی گواہ پیش نہ کرسکا۔