ٹریفک ہیڈ کوارٹر زراولپنڈی کا ایجوکیشن ہال محرر محمد یوسف کے نام سے منسوب

March 27, 2023

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) ٹریفک ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے ایجوکیشن ہال کومحرر محمد یوسف کے نام سے منسوب کر دیا گیا، اس سلسلے میں گزشتہ روز محررمحمدیوسف ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر محرر محمد یوسف کے اہل خانہ کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، محرر محمد یوسف 20مارچ 1980کو پولیس میں بھرتی ہوئے اور 24مارچ 2019کو وفات پائی ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن ہال کانام محمدیوسف سے منسوب کرنا ان کی ناقابل فراموش خدمات کا اعتراف اور انھیں خراج تحسین پیش کرنا ہے،فرائض کی ادائیگی کے دوران ان کی محنت، دیانتداری اور ایمانداری محکمہ پولیس کے لیے مشعل راہ ہے،سی ٹی اونے کہاقوم کے یہ ہیرو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ، خدمت خلق کے جذبے اور فرض شناس افسران و جوان محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔