راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیاگیا، تھانہ صدر بیرونی کو ملک گلستان خان نے بتایاکہ رات ایک بجے کہکشاں کالونی کھوکھر سٹریٹ میں واقع اپنے گھرموجودتھاکہ گھرکے گیراج سے شورشرابے کی آواز آئی میں بھاگ کر کمرے سے باہرنکلاتودیکھاکہ 3اشخاص جن میں سے ایک نے میرے دیکھتے دیکھتے میرے بیٹے یاسر محمودخان کو فائرنگ کر کےشدیدزخمی کردیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔