راولپنڈی (ساجد چوہدری )ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (سیکنڈری ایجوکیشن) پنجاب نے ایس ایس ٹیز (بی ایس 16) مرد و خواتین جنرل کیڈر کی عبوری سنیارٹی لسٹ 31دسمبر 2024 تک اپ ڈیٹ کر کے تمام اضلاع کو ارسال کر دی ہے، تمام سی ای او (ڈی ای اے )اور ڈی ای او (ایس ای ) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع کی سنیارٹی لسٹ کا بغور جائزہ لیں اور اگر کوئی اعتراض یا تصحیح ہو تو 24 دسمبر 2025 تک مقررہ واٹس ایپ نمبرز پر ارسال کریں، جاری خط میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی اعتراض پر غور نہیں کیا جائے گا اور فہرست نوٹیفائی کر دی جائے گی،مزید یہ کہ تمام ڈی ای اوز کو تین دن کے اندر دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کروانا ہو گا جس میں تصدیق کی جائے گی کہ سنیارٹی لسٹ مکمل، درست ہے، کسی اہل جنرل کیڈر ایس ایس ٹی کو خارج نہیں کیا گیا اور کوئی کنٹریکٹ، ایکس ایم سی ایل یا غیر متعلقہ کیڈر شامل نہیں ہے، اس کام کو ٹاپ پرائرٹی قرار دیا گیا ہے۔