• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کے ملازمین کے بچوں کیلئے بینیولنٹ فنڈ اسکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )حکومت پنجاب کے مستقل، کنٹریکٹ (مقررہ مدت مکمل کرنے والے) اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے بینیولنٹ فنڈ تعلیمی وظائف 2025–2026 کا اعلان کر دیا گیا ہے، درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر کی گئی ہے ، یہ اسکالرشپ ان طلبہ کیلئے ہے جو مالی مشکلات کے باوجود اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں، یہ اسکالرشپ میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی اے/بی ایس، ایم اے/ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی اور پروفیشنل ڈگری پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلبہ کیلئے دستیاب ہے، بشرطیکہ وہ کسی حکومتی یا حکومت سے منظور شدہ ادارے میں باقاعدہ طالب علم ہوں،درخواست صرف ایک تعلیمی سال (2025–2026) کے لیے قابلِ قبول ہوگی۔ ہر طالب علم ایک وقت میں صرف ایک اسکالرشپ کا حقدار ہوگا۔ والد یا والدہ کا بینیولنٹ فنڈ کا باقاعدہ ممبر ہونا لازمی ہے۔ وہ طلبہ جو پہلے ہی کسی دوسرے ادارے سے اسکالرشپ حاصل کر رہے ہوں، وہ اس اسکالرشپ کے اہل نہیں ہوں گے، طالب علم کا پچھلے امتحان میں مطلوبہ نمبرز یا سی جی پی اے حاصل کرنا ضروری ہے، جبکہ فیلڈ یا ادارہ تبدیل کرنے کی صورت میں متعلقہ منظوری درکار ہوگی۔ فیل، پرائیویٹ یا غیر تسلیم شدہ اداروں کے طلبہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے، مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر کسی صورت غور نہیں کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید