• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے انجم شہزاد تنولی کو بلدیات کمیٹی اسلام آباد کا سیکرٹری مقرر کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے انجم شہزاد تنولی کو بلدیات کمیٹی اسلام آباد کا سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انجم شہزاد تنولی سابقہ چیئرمین، سابق ضلعی صدر اور اسلام آباد تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے اسلام آباد لوکل باڈیز الیکشن کیلئے سینئر وکلاء پر مشتمل لیگل کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سردار مصروف خان این اے 46، راجہ انصر محمود کیانی حلقہ این اے 47 اور ملک فخر علی ایڈووکیٹ حلقہ این اے 48 کے لیگل معاملات کے سربراہ ہوں گے۔ لیگل کمیٹی کے دیگر اراکین کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید