اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی پارلمینٹرز کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری،پیپلز سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ اور مرکزی اقلیتی رہنما راشد چوہان نے پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کو ایشیاءکپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر چیمپن بنبے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہاہےکہ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح نے قوم کا سرفخر سے بلند کردیاہے یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں محنت اور عزم کاواضح ثبوت ہے۔