کنزیومر کورٹ سروسز ایب لانچ

March 27, 2023

لاہور(خبرنگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ نے آئی او ایس صارفین کیلئے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے تحت ’’کنزیومر کورٹ سروسز‘‘ ایپ لانچ کر دی۔ صارفین ایپ کی مدد سے مقدمات، شکایات و کیس کا اندراج، کیس ریکارڈ کی تلاش، کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی تاریخ، کیس کے موجودہ سٹیٹس اور کاروائی سے متعلق آگاہی جیسی کئی خصوصیات تک بآسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔