لاہور(خبرنگار)انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے مکہ مکرمہ میں ان کی رہائش گاہ پر امریکہ شگاگو کے مذہبی اسکالر اور مبلغ ختم نبوت مولانا محمد حسین اور لارنس کالج مری کے استاذ و خطیب پروفیسرعلامہ عطاء الرحمن نے تفصیلی ملاقات کی، باہمی ملاقات میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دعوت و تبلیغ کے اسلوب ,مغربی ثقافتی یلغار سے نوجوان نسل کو بچاتے ہوئے ان کے ایما ن کی حفاظت ودینی تربیت کے اسباب پر با چیت ہوئی۔