لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جلنے اور جھلسنے کے مریضوں کو بڑے شہروں میں منتقلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔بہاولپور میں 85 بیڈز پر مشتمل چلڈرن ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بہاولپور میں 50 بستروں پر مشتمل مجوزہ برن یونٹ سائٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود بھی موجود تھے۔برن یونٹ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے زیر انتظام44کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔برن یونٹ منصوبے پر تقریباً 3 ارب روپے لاگت آئے گی،ابتدائی طور پر 10 کروڑ روپے جاری کرکے برن یونٹ 15 سے 16 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ،برن یونٹ کے قیام سے بہاولپور ڈویژن اور ملحقہ اضلاع کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔