لاہور(خبرنگار)یو ای ٹی لٹریری سوسائٹی اور ہائر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے“بدلتی رُت میں یونیورسٹیوں کا لسانیات کے لیے کردار” کے عنوان سے ایک اہم علمی و فکری سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر عمر چوہدری اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق تھے۔ کلیدی خطاب پرنسپل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان نے کیا۔ سیمینار میں مختلف جامعات کے ماہرینِ لسانیات، دانشوروں، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔