• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ

لاہور(خبرنگار)بنگلہ دیش یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کےu چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مامون احمد کی قیادت میں سینئر ماہرینِ تعلیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی، سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم سے ملاقات کی۔15 رکنی وفد میں یو جی سی بنگلہ دیش سے پروفیسر ڈاکٹر معصومہ حبیب اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب اسلام، یونیورسٹی آف راجشاہی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرید الاسلام، یونیورسٹی آف چٹاگانگ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد الفورکان، شیرِ بنگلہ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد اللطیف، نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الحنان چوہدری، اسٹیٹ یونیورسٹی آف بنگلہ دیش کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین خان، یونیورسٹی آف لبرل آرٹس بنگلہ دیش کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمساد مرتضیٰ، ڈیفوڈل انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم آر کبیر سمیت دیگر ممتاز ماہرینِ تعلیم شامل تھا۔
لاہور سے مزید