• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں بی ایف اے تھیسز ڈسپلے اور فن پاروں کی ایک منفرد نمائش کا انعقاد

لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے بنک روڈ کیمپس کے شعبہ ہسٹری، آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج کے زیر اہتمام بی ایف اے تھیسز ڈسپلے اور فن پاروں کی ایک منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں فائن آرٹس کے طلبہ و طالبات نے اپنے تخلیقی اور تحقیقی منصوبے پیش کیے۔ نمائش میں مصنوعی ذہانت، صحت، ماحولیات، جدید ٹیکنالوجی اور معاشرتی مسائل جیسے موضوعات کو فن کے مختلف انداز میں اجاگر کیا گیا۔ نمائش کا افتتاح یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری نے کیا جبکہ اس موقع پر پرنسپل بنک روڈ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ مظہر، اساتذہ، طلبہ، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
لاہور سے مزید