سید مظہرحسین شاہ کاظمی ایڈووکیٹ کی برسی کی محفل کا انعقاد

March 28, 2023

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے سابق چیف آرگنائزر پیر سید اعجاز محی الدین قادری کے بھتیجے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سید مظہر حسین شاہ کاظمی ایڈووکیٹ مرحوم کی پہلی برسی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز، سابق مشیر حکومت چوہدری محبوب، ظہیر بابر چغتائی ایڈووکیٹ،چوہدری شہزاد، مہر تاج منڈی،وقاص احمد چوہدری، ریٹائرڈ جسٹس اسحاق چوہدری، ریٹائرڈ جسٹس زبیر بٹ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مرحوم سید مظہر شاہ کے بیٹے سید وجیح شاہ، بھائی سید فرحت حسین شاہ کاظمی اور دیگر بھی شریک تھے۔ اظہار خیال کرتے ہوئے کوٹلی کی شخصیات نے سید مظہرحسین شاہ کاظمی کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔