لکی موٹر کارپویشن لمیٹڈ نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

March 28, 2023

لاہور( این این آئی)لکی موٹر کارپویشن لمیٹڈ نے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں50ہزار سے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔کمپنی نے مجاز ڈیلرز کو جاری کیے گئے سرکلر میں قیمتیں بڑھانے کی وجہ بیان نہیں کی۔پیکانٹو ایم ٹی اور اے ٹی کی نئی قیمتیں 33لاکھ 50ہزار روپے اور 36لاکھ 25ہزار روپے ہو جائیں گی جو اس سے قبل 33لاکھ اور 35لاکھ 50ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔اسٹانک ای ایکس اور اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمتیں بڑھا کر 53لاکھ 50ہزار اور 59 لاکھ 30 ہزار کر دی گئی ہیں، جن کی قیمتیں 52 لاکھ اور 57 لاکھ 30 ہزار روپے تھیں۔اسی طرح اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 77 لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھا کر 79 لاکھ 40 ہزار روپے اور اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت 83 لاکھ 70 ہزار روپے سے بڑھا کر 85 لاکھ 70 ہزار روپے کر دی گئی ہیں۔سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت 95 لاکھ 40 ہزار سے بڑھا کر ایک کروڑ 40 ہزار مقرر کر دی گئی جبکہ سورینٹو 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی اور ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک کروڑ 8 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے جو پہلے ایک کروڑ 3 لاکھ 90 ہزار میں دستیاب تھی۔