عوام کو گیس کی عدم فراہمی سے مزید اذیت نہ دی جائے، چشتی

March 28, 2023

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی جی ایم سوئی سدرن کمپنی کوئٹہ محمدانوربلوچ کوشائستہ خان روڈرحمانی مسجدکیاس پاس چندفرلانگ پرنئے بچھانیوالے پائپ لائن سے شامل نہ کر نے سے آگاہ کیا۔ جی ایم نے کہاکہ وہ شہزادعالم صاحب کوشائستہ خان روڈ رحمانی مسجدکے رہ جانیوالے گھروں کوبھی نقشہ میں شامل کرنیکی ہدایت کی اس موقع پرڈیرہ اسماعیل کےنانامورقبائلی شخصیت گل زمان وزیرحاجی نیازمحمدبڑیچ عرف سردارحاجی بڈوعنایت اللہ وزیربھی موجودتھے انھوں کہا کہ رمضان المبارک میں سوئی گیس انتظامیہ گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی عوام کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی اچانک سردی اوربارشوں کیوجہ سے گیس رمضان المبارک میں بھی پشتون آباد شالدرہ شابو جان محمد روڈ عالمو گیس لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کمی کے مسلہ سے دوچار ہے ۔ گیس حکام گیس لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کمی کے مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کیلئے کوشان ہے سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاکہ گیس کی فراہمی بند ہونے سے روٹی کے حصول کیلئے عوام تندوروں پر لائن لگانے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ عوام مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں عوام مزید اذیت برداشت کرنے کے قابل نہیں ۔ گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا بنانے سمیت امور خانہ داری میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ اس ترقی کی دور میں وسال سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے گیس سے دوسرے صوبوں فیکٹریاں چل رہے اور کوئٹہ وبلوچستان روٹی کھانے پکانے کیلئے گیس نہیں مل رہی ہیں عوام کو مزید اذیت نہ دی جائے۔