گیس بحران نے روزہ داروں کی مشکلات بڑھا دیں، عطاء محمد بنگلزئی

March 28, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدرحاجی عطاء محمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ رمضان المبارک سے قبل بارشوں کے بعد موسم ٹھنڈاہوتے ہی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں گیس پریشر میں شدید کمی اورلوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو سحر اور افطار کے اوقات میں شدیدمصائب کا سامنا ہےروزہ دار مہنگے داموں گیس سلنڈر اور لکڑیوں کا استعمال کرنے پرمجبور ہیں جس سے عوام دوہری اذیت کا شکار ہیںرہنماؤںنے کہاکہ توانائی بحران میں کمی کی بجائے روزبروز شدت آرہی ہے سنگین حالات کے باوجود وزیراعلیٰ ‘وزراء ‘حکومتی ارکان اور اپوزیشن رہنما غائب ہیں میڈیا میںصر ف دوافراد حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ کے ترجمان بیانات کے ذریعے ناقص کارکردگی کوبڑھاچڑھا کرپیش کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں مگرعوام گفتار کے غازیوں کی حقیقت جان چکی ہے۔