خیبر پختونخوا میں مولانا آ رہا ہے، نعرے گونج رہے ہیں، احمد زادہ، نعیم قاسمی

March 28, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر نعیم قاسمی نے خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کی کامیاب حکمت عملی کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی یہ خواہش تھی کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں 9سال تک حکومت کر چکی ہے لہٰذا خیبر پختونخوا کو احتجاجی تحریک کا مرکز بنا کر کارکنوں کو سڑکوں پر لا کر حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے پورے صوبے کو جام کر دیا جائے تاہم گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی ذہانت صلاحیتوں کامیاب حکمت عملی سیاسی جماعتوں کے قائدین تاجر رہنماؤں طلبا و نوجوان رہنماؤں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور علمائے کرام سے مذاکرات اور صوبے بھر میں عوامی رابطوں سے عمران نیازی کی خیبر پختونخوا کو احتجاجی تحریک کا مرکز بنانے اور صوبے میں انتشار پھیلانے کی سازش ناکام ہو گئی جبکہ گورنر حاجی غلام علی نے عملی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ حاجی غلام علی کی موجودگی میں خیبر پختونخوا کو نہ تو احتجاجی تحریک مرکز بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی صوبے میں انتشار پھیلایا جا سکتا ہے۔ جے یو آئی کے رہنماؤں نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے عوام نے جے یو آئی کاساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے اور صوبے بھر میں ہر طرف مولانا آ رہا ہے کے نعرے گونج رہے ہیں