ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے، سعید ظاہر

March 28, 2023

پشاور ( وقائع نگار ) سابق اپوزیشن لیڈر ا ڈسٹرکٹ کونسل پشاور محمد سعید ظاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز جن کی تعداد درجنوں کے حساب سے ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہ اور لاکھوں کی گاڑیوں میں پھرتے ہیں مگر مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں دفتروں سے باہر نہیں نکلتے عوام کو ظالموں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے غریب عوام کے لئے سستا بازار نہیں بنائے گئےہیں انہوں نے نگران وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے مہنگائی پر کنٹرول نہ کیاتو پشاور کے عوام ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو گرانفروشی کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام کوکسی قسم کی ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ کو صوبہ بدر کیا جائے