رانا ثنا، سعد رفیق کی دھمکی آمیز گفتگو قابل مذمت، عدلیہ نوٹس لے، PTI

March 28, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ،پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں شیخ امتیاز محمود،ڈاکٹر شاہد صدیق، ایڈووکیٹ شجاعت جندران، محی الدین دیوان، زبیر نیازی، اویس یونس، عبدالکریم خان ، سعدیہ سہیل رانا، ڈاکٹر سیمی بخاری، شنیلا روت،نوشین حامدمعراج،نیلم حیات ودیگرنے جاری کردہ مشترکہ رد عمل میں کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے حملے کے نتیجے میں سکواڈو دیگر گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور آفیشل فوٹوگرافر کو تشدد اور ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مریم نواز کے حواری اپنا منہ ہی کالاکر رہے ہیں ، سعد رفیق کی دھمکی آمیز گفتگو قابل مذمت،رانا ثناءاللہ کے بیان کا اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہالینڈ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعہ کا فوری نوٹس لے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے،ان واقعات کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے ، قرآن عظیم مقدس کتاب ، اسکی بے حرمتی ناقابلِ قبول عمل ہے۔