نسلی اقلیتوں کی متاثر کہانیوں کی کتاب ہر سیکنڈری اسکول میں رکھنے کا عزم

March 29, 2023

لندن (پی اے) ایک مارکٹنگ منیجر جوناتھن ملڈن ہال کا کہنا ہے کہ اس نے نسلی اقلیتوں کی متاثر کہانیوں کی کتاب برطانیہ کے ہر سیکنڈری اسکول میں رکھنے کاعزم کر رکھا ہے، 21 ویں صدی کے برانڈ نامی کمپنی کے شریک بانی جوناتھن ملڈن ہال نے ایک ناول مرتب کیا ہے، جس میںنسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے بڑے انٹرپرینیور اور دانشوروں کی جانب سے اپنی کمیونٹیز کے بارے میں خیالات بدلنے کیلئے قصے جمع کئے گئے ہیں۔ 55سالہ جوناتھن اب یہ کتاب پورے برطانیہ میں تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اپنی یہ خواہش پوری کئے بغیر یعنی یہ کتاب برطانیہ کے کونے کونے تک پہنچائے بغیر وہ چین سے نہیں بیٹھے گا، 21 ویں صدی کے برانڈ نامی کمپنی نے یہ کتاب برطانیہ کے اقلیتوں کے تمام بڑے سیکنڈری اسکولوں تک پہنچانے کا عزم کیا ہوا ہے۔ انھیں یقین ہے کہ یہ کہانیاں پڑھ کر پورے برطانیہ کے طلبہ اس کا اثر قبول کریں گے اور اس سے انھیں ان کی روزمرہ زندگی میں بھی بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔ جوناتھن کا کہنا ہے کہ 2020میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں جارج فلوئیڈ کے قتل کے واقع سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت ان کے بچے بہت چھوٹے تھے، ان کو خیال آیا کہ ایک ایسے ملک میںجہاں نفرتوں اور نسل پرستی کی جڑیں بہت گہری ہیں، اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے معنی بچوں کو نسل پرستی کے اس رویئے سے دوچار کرنا تھا لیکن میں نے اس خیال کو جھٹک دیا کیونکہ سیاہ فام اور براؤن لوگوں کی تاریخ بہت شاندار اور قابل فخر ہے۔جوناتھن امریکہ سے واپس اپنے وطن برطانیہ آرہے تھے لیکن ان کی کمپنی کے شریک بانی نل باری نے انھیں روک لیا اور ان سے ایک کتاب لکھنے کو کہا، جس سے لوگوں کے خیالاتتبدیل ہوسکیں جوناتھن کا کہنا ہے کہ ایسی کتاب لکھنے کی راہ میں ایک سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی کہ کسی نسلی اقلیت کے اتنے لوگ جمع کئے جائیں، جن کے حالات قابل تقلید ہوں اور لوگ ان سے متاثر ہوسکیں اور یہ ناول تیار ہوسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ناول کا ہر چیپٹر لوگوں کیلئے متاثر کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کتاب ہر ایک کو متاثر کرے گیانھوں نےکہا کہ اس کتاب کا اصل مقصد لوگوں کو قابل تقلید متاثر کن واقعات اور حالات سے آگاہ کرنا تھا۔ کتابوں کی تقسیم کیلئے 82,000 پونڈ جمع کرنے کیلئے ایک GoFundMe مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو یہ کتاب مفت اور آسانی سے مل سکے، اس فنڈ میں اب تک26,000 پونڈ جمع ہوچکے ہیں۔ اس کتاب میں ان لوگوں کے قصے شامل کئے گئے آنجہانی ملکہ نے جن کی خدمات کا اعتراف کیا اور جنھوں نے OBE, MBE or CBE کے اعزازات حاصل کئے۔