اٹلی: چند لائیکس کیلئے ایک شخص تین منزلہ عمارت سے کود گیا

March 29, 2023

وینس(نیوزڈیسک)اٹلی کے دارالحکومت وینس میں ایک شخص نے 3منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم اس شخص اور اس کے ساتھی کی شناخت اور تلاش کیلئے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ وینس کے میئر Luigi Brugnaro نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو بیوقوف قرار دیتے ہوئے کہا کہجو شخص 3منزلہ عمارت سے نہر میں چھلانگ لگا رہا ہے اسے حماقت کا سرٹیفکیٹ دینا چاہئے اور ساتھ ہی اس حرکت پر اسے خوب مارنا چاہئے۔وینس کے میئر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین چند لائکس اور توجہ کیلئےاپنے ساتھدوسروں کی جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔انہوں نے موقع پر موجود عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شخص کی شناخت اور یہ جاننے میں ان کی مدد کریں کہ اس شخص نے رہائشی عمارت کی چھت تک رسائی کیسے حاصل کی۔ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ غوطہ خور شخص اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جیسے ہی اس کی شناخت ہوگی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔