مستحق افراد کو 15.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم بدھ سے شروع ہوگی، شرجیل میمن

March 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انشاء اللہ حکومت سندھ بدھ سے صوبے کے مستحق افراد کو 15.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع کر دے گی۔ یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ کے 78 لاکھ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔ ‏آج (منگل) دوپہر سے مستحق خاندانوں کو ایس ایم ایس آنا شروع ہوجائیں گے۔اگر کسی کو میسیج موصول نہ ہو تو 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کریں۔