رمضان المبارک میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام سٹرکوں پر آگئے

March 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں گلشن اقبال ،فیڈرل بی ا یریابلاک 8گلشن یاسین ،گلشن شمیم ، لیا قت آباداورعلاقوں کے مکینوں نے رمضان کے مقدس ماہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائےعوام سٹرکوں پر آگئےاور شدید احتجاج کیا،جبکہ ابوالحسن اصفہانی کے مکینوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر دونوں ٹریک بند کردئیے ،جس کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں،دوسری جانب فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں گزشتہ کئی روز سے واٹر بورڈ کی جانب سے بھی پانی کی بندش پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام سے ماہ صیام میں پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، مکینوں کا کہنا تھا کہ اس بابرکت میں مہینے میں بجلی ، پانی اور گیس کی بند کرکے روزہ داروں کو اذیت میں مبتلا کرنا بند کیا جائے،علاوہ ازیں بجلی کے ستائے مشتعل مظاہر ین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کیجانب سے افطار کے اوقات میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے متعدد بار کے الیکٹرک آفس میں شکایات درج کرائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، مشتعل مکینوں کا کہنا تھاکہ جب تک کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی جاری رہے گی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ فیڈرل بی ا یریابلاک 8گلشن یاسین اورگلشن شمیم کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں رمضان سے قبل زیرولوڈ شیڈنگ تھی اور بل بھی بروقت ادا کر تے ہیں، مظاہرین نے کہاکہ رمضان قبل علاقے میں طویل بریک ڈائون ہواتھا جسےکئی گھنٹوں بعد فالٹ درست کر نے کی بجائے نہ اہل عملےبھنگوریہ گوٹھ گتہ فیکٹریوں جہاں کے الیکٹرک کے عملے کی مبینہ ملی بھگت بجلی چوری ہوتی ہےاسکےساتھ کنکشن جوڑنے کےبعد سےڈیڑھ ،ڈیڑھ گھنٹےکی 4مرتبہ بجلی بند کردی جاتی ہےجبکہ نماز فجر کے بعد اور نماز عشا کےدوران بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہےجس کے باعث نمازیوں کی عبادت میں خلل ہو تاہے۔