جما عت اسلامی کاالیکشن التواء کیخلاف یوم احتجاج

March 29, 2023

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے ہونے والے الیکشن کو ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف منگل کو یوم احتجاج منایا ۔ راولپنڈی میں دفتر جماعت اسلامی سے ریلی نکالی گئی ۔ مری روڈ پر مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ، جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی ، نائب امراء سید عزیر حامد، راجہ ممتاز حسین ، خالد محمود مرزا اور تاج عباسی نے بھی خطاب کیا۔ سید عارف شیرازی نے کہا کہ 90 دنوں میں انتخابات آئینی تقاضا ہے ۔