ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم واک کا اہتمام

March 29, 2023

پشاور (وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈینگی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان کی نگرانی میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی طرف سے تہکال سمیت دیگر علاقوں میں تعلیمی اداروں، مراکز صحت اور دیگر جگہوں میں سٹاف اور عوام کو ڈینگی کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دی گئی جبکہ عوامی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور گھر میں کسی بھی جگہ یا برتن میں پانی کو کھلا نہ رکھیں او ر مکمل احتیاط برتیں تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے