طالبعلم کے رزلٹ کارڈ پر ٹیچر نے گرامر کی بہت بڑی غلطی کردی

March 29, 2023

فائل فوٹو

غلطی انسانوں سے ہی ہوتی ہے کبھی کبھار معمولی سی غلطی بھی انسان کو بڑی پریشانی میں ڈال دیتی ہے لیکن کبھی اسی غلطی پر دوسرے لوگوں کو ہنسی آجاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غلطی پر بھی ایسا ہی ہوا جس نے دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر نئی نہیں، اس تصویر کو پہلی بار 2019 میں شیئر کیا گیا تھا تاہم بہت سے لوگوں نے اسے ٹوئٹر پر دوبارہ شیئر کیا جس سے یہ ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگئی۔

تصویر میںدیکھا جاسکتا ہے کہ امتحانات میں کم غلطیاں کرنے کی وجہ سے کلاس کے طالبعلم کی رپورٹکارڈ پر اس نے کافی اچھے مارکس حاصل کیے ہیں تاہم اس کی ٹیچر نے رپورٹ کارڈ پر ہی غلطی کردی۔

رپورٹکارڈ پر ٹیچر نے طالبعلم کو پاس قرار دینے کے بجائے انگریزی میں گرامر کی معمولی سی غلطی کرتے ہوئے اسے اگلی کلاس میں جانے کے بجائے مردہ قرار دے کر دنیا سے ہی رخصت کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے ایک مرتبہ پھر سے سامنے آنے کے بعد صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔