مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع یقینی بنائی جائے، عطاء محمد بنگلزئی

March 30, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ خانہ شماری کی طرح مردم شماری کا عمل بھی انتہائی سست روری کا شکار ہے رمضان المبارک اور حالیہ بارشوں کے باعث زیادہ ترسرکلز اور بلاک کاشمار نہیں ہوسکا حالات کومدنظررکھتے ہوئے مردم شماری میں کم ازکم ایک ماہ کی توسیع کی جائے کیونکہ رمضان کے بعد عید کی تعطیلات آرہی ہیں رہنماؤں نے کہاکہ مردم شمار ی کوئٹہ سمیت بلوچستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے بدقسمتی سے حکومت اورمتعلقہ اداروں کی غیرسنجیدگی اور غفلت کےباعث ایسامحسوس ہورہاہے کہ مردم شماری کے نتائج زمینی حقائق کے برعکس انتہائی کم آبادی کے آنے والے ہیں جس کے نتائج ہمارے مستقبل پر تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں ۔