سمندر میں ڈوب کر، ٹرین کی ٹکر، ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق

March 30, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف کے علاقے میں آگے جانے والی گاڑی کا دروازہ اچانک کھل جانے کے باعث موٹر سائیکل ٹکرانے سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور بچہ نیچے گر گئے اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں کچل دیا جس کے باعث موقع پر انکی موت واقع ہوگئی ،جناح اسپتال میں شناخت 30سالہ عظمی ٰزوجہ صدام حسین اور 6سالہ اذان ولد صدام حسین کے نام ے ہوئی ہے، حادثے میں صدام بھی معمولی زخمی ہوا ، بلدیہ ناردرن بائی پاس مواچھ موڑ کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2فراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ 29 سالہ منظور راستے میں دم تورگیا ، 16 سالہ ظہیر ولد روزی خان زخمی ہوا ہے ،علاوہ ازیں ہاکس بے عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب سمندر میں ڈوب کر 19سالہ محسن ولد پیر بخش جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملنےپر ریسکیو عملے نے موقع پرپہنچ کر لاش کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا ، ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا، ڈرگ روڈ ریلوے پولیس کی حدود ملیر وائرلیس گیٹ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 55سال کے قریب ہے،لاش سرد خانے منتقل کردی ۔