چھت گرنے سے ماں، دو بیٹیاں زخمی

March 30, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گھرکی چھت گرنے سے ماں اوردوبیٹیاں زخمی ہوگئیں ایس ایچ اوتھانہ پیرودھائی افتخارسلیقہ نے بتایاکہ خیابان سرسید سیکٹرٹومیں بدھ کو چیمہ پلازہ کے تھرڈفلورپرواقع ایک فلیٹ کے کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے سلنڈرکادھماکہ ہوا جس سے پلازہ کی دیوارمتصل کچےمکان کے ایک کمرے کی چھت پرجاگری جس سے چھت نیچے گرنے سے ملبے تلے دب کرمکان میں رہائش پذیرغلام مرتضیٰ مغل کی بیوی اوردوبیٹیاں زخمی ہوگئیں ۔