بھارت میں 70 سال بعد 4 چیتوں کی پیدائش

March 30, 2023

بھارت میں سات دہائیوں کے بعد 4 چیتوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی وزیر ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں چیتوں کے باضابطہ طور پر معدوم ہونےکے اعلان کے 70 سال بعد ملک میں 4 چیتوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ پیدائش نمیبیا سے بھارت لائے گئے چیتے کے جوڑے کے ہاں ہوئی ہے۔

وزیر ماحولیات نے چیتوں کی پیدائش کو جنگلی حیات کے تحفظ کی تاریخ کا ایک اہم واقعہقراردیاہے۔