عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ہسپتال میں داخل

March 31, 2023

ویٹیکن سٹی( نیوز ڈیسک)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اسپتال میں داخل ہو گئے۔ترجمان ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس طبی معائنے کیلئے اسپتال گئے ہیں۔ترجمان پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کے طبی معائنے کا وقت پہلے سے طے تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 86 سالہ پوپ فرانسس نے صبح ہفتہ وار اجتماع میں بھی شرکت کی تھی۔