پیوٹن ترکیہ میں جوہری پلانٹ کا افتتاح کر سکتے ہیں، ترک صدر

March 31, 2023

استنبول(نیوز ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کیلئے ترکیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نجی ترک ٹی وی پر گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ 27اپریل کو جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح ہونا ہے۔ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ممکن ہے کہ روسی صدر پیوٹن ترکیہ آئیں یا پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں آن لائن شرکت کریں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ کا پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔