کوئٹہ، چوری ہونے والی گاڑی 3گھنٹے بعد برآمد، چوروں کا سرغنہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار

March 31, 2023

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے چوری ہونے والی گاڑی تین گھنٹے میں برآمد کر لی فائرنگ کے تبادلے کے بعد گروہ کےاسرغنہ زخمی حالت میں چار ساتھیوں سمیت گرفتار پولیس سٹیلائٹ ٹاؤن سے گزشتہ روز چار نامعلوم افراد نے ایک شہری کی گاڑی چوری کر کے فرار ہو گئے تھے سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ در ج کر کے تلاش شروع کی ایس پی سریاب ڈویژن ضیا اللہ مندوخیل کو خفیہ اطلاع ملی کہ چوری ہونے والی گاڑی کچلاک لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ڈی ایس پی سلیم شاہوانی اور دیگر عملے کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا اور کچلاک بائی پاس پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ اعجاز زخمی حالت میں ٗمحمد قاسم عرف بلال اختر محمد عرف نانئی اور ظفر احمد گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی۔