• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کا اجلاس، تنظیمی و سیاسی صورتحال ،تحصیلوں کی کانفرنسز پر غور

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوامیپ کے صوبائی سینئر نائب صدر و ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا کے زیر صدارت ضلع کوئٹہ کے ایگزیکٹیوز کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اقبال خان بٹے زئی نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں تنظیمی و سیاسی صورتحال ، ضلع کوئٹہ کی تحصیلوں کی کانفرنسز پر غور کیا اور اس حوالے سے ضلع ایگزیکٹیوز کا دوسرا اجلاس 30 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پارٹی کارکنوں کو دن رات محنت کرنی ہوگی۔اس وقت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، موسم بدلنے کے باوجود گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ شہر میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی اہم مسئلہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پانی کے موجود ذرائع کو محفوظ بنایا ، نئی اسکیمیں شروع کیاور پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل ، پارکنگ کی مناسب سہولیات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صفائی کے نظام کو بہتر بنانےکے لئے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید