کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فورم فار ڈگنٹی انیشی ایٹو (ایف ڈی آئی)کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر عظمیٰ یعقوب نے بلوچستان میں حفظانِ صحت کی جامع پالیسی کو باضابطہ طور پر منظور اور نافذ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے سالانہ بجٹ میں باقاعدہ مالی وسائل مختص کیے جائیں تاکہ صوبے بھر کے اسکولوں، صحت کے مراکز اور عوامی مقامات پر بنیادی حفظانِ صحت کی سہولیات یقینی بنائی جا سکیںصوبائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقدہ مشاورتی نشستوں کے دوران عظمیٰ یعقوب نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کاحفظانِ صحت عوامی خدمات کے ان شعبوں میں شامل ہے جنہیں طویل عرصے سے مناسب توجہ نہیں مل سکی حالانکہ اس کا براہ راست اثر آبادی کے ایک بڑے حصے پر پڑتا ہےانہوں نے کہا کہ عظمیٰ یعقوب نے کہا کہ صرف بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا کافی نہیں بلکہ اس کی مستقل دیکھ بھال اور مؤثر فعالیت یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔