کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ و کلچرل اتاشی سید ابوالحسن میری نے کہا ہے کہ ادبا وشعرامعاشرے کا حساس طبقہ ہیں جو اپنے قلم سے نہ صرف مسائل کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ تہذیب ثقافت اورزبانوں کے فروغ کےلئے ان جاندار کردار قابل ستائش ہے،جون ایلیایکتائے زمانہ شاعرتھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلوچی اکیڈمی میں جون ایلیاکے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق بیوروکریٹ ادیب سرور جاوید، معروف شاعر محسن چنگیزی،غلام علی جون،کامران قمر،عظیم انجم ہانبھی،ڈاکٹر اعظم بنگلزئی،سجاد حیدر،عمر فاروق،بقا محمد بقا،اکبر ساسولی،بلوچستان ریفارمز لٹریری سوسائٹی کے شاہ محمد شامی، جہاں آرا تبسم،عجب خان سائل سمیت دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ جون ایلیا اپنی انوکھی شاعری، باغیانہ اندازِ فکر اور غیر روایتی طرزِ زندگی کی وجہ سے جانے جاتےتھے ان کی شاعری میں تنہائی، اور انسان کی داخلی کیفیات کا گہرا عکس ملتا ہے مقررین نے کہا کہ ادب انسانی جذبات کا ترجمان اورمعاشرے کا آئینہ ہوتا ہےمعاشرے کے ہر فرد کو ادب کے فوغ کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے تقریب کے اختتام پر مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔