• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گوادر کے نئے داخل ہونیوالے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ گوادر کے شعبہ بی ایس اکنامکس کے زیرِ اہتمام نئے داخل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو جامعہ کے تعلیمی، سماجی اور ہم نصابی ماحول سے روشناس کرانا تھا تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، چئرپرسن شعبہ اکنامکس شمع سلیمان، مختلف شعبہ جات کے چئرپرسنز، فیکلٹی ممبران، سینئر اور نئے طلبہ نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد نے نئے طلبہ کو جامعہ میں تعلیمی سفر کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاشیات قومی و علاقائی ترقی، وسائل کے مؤثر استعمال اور معاشی پالیسی سازی کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دیں چئرپرسن شعبہ اکنامکس شمع سلیمان نے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے محنت، مستقل مزاجی اور مثبت سوچ کے ساتھ تعلیمی اہداف حاصل کرنے کی تلقین کی ۔
کوئٹہ سے مزید