پی ڈی ایم عوام کو سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے، بینش عرفان

March 31, 2023

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈسٹرکٹ پشاور رورل کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بینش عرفان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پی ڈی ایم میں 13 جماعتوں کا ٹولہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے نام پر عوام کو مفت بدنامی و مفت زلت کے سوا کچھ نہیں ملا، جب سے پی ڈی ایم حکومت نے مفت آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے اسی دن سے آٹا لوکل مارکیٹ سے غائب ہونے شروع ہوا ہے، بظاہر حکومت نے مفت آٹا دینے کے اعلان کر کے اچھا اقدام کیا ہے مگر یہ صرف اعلانات تک ہی محدود ہے یہ پالیسی ہی سرے سے غلط ہے اور بے معنی ہے انہوں نے کہا کہ مفت آٹے کے بجائے لوکل مارکیٹ میں وافر مقدار میں آٹا مہیا کیا جاتا اور مسابقت کی بنیاد پر قیمتوں کو کم کر دیا جاتا۔ مگر حکومت صرف عوام کو مفت میں زلیل و خوار کرنے کی پالیسی پر اتر آئی ہے۔