پشاور ( لیڈی رپورٹر )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا محکمہ مال کے دو سروس ڈیلوری سنٹرز کے اچانک دورے کیے، ملازمین کی حاضری چیک کی، خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا، ناکافی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار، سروس ڈیلوری سنٹرز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سنٹرز کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے، سنٹرز میں شکایات بکس لگانے، مرد بیت الخلاء کی تعداد بڑھانے اور عورتوں کیلئے علیحدہ بیت الخلاء بنانے، ان پڑھ سائلین کیلئے آگاہی نشانات پر مبنی سائن بورڈز اور پڑھے لکھے سائلین کے لیے عبارت پر مبنی سائن بورڈز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق شامی روڈ پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور آفس میں قائم محکمہ مال کے سروس ڈیلوری سنٹر کے اچانک دورے کے دوران کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سائلین سے خدمات کی فراہمی اور عملے کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کی اور بعض خدمات کی فراہمی میں سست روی پر برہمی کا اظہار بھی کیا کمشنر پشاور ڈویژن نے دونوں سنٹرز کے منتظمین اور اسٹاف کو سختی سے تنبیہ کی کہ سنٹرز میں ٹاؤٹ کی یا رشوت ستانی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے سائلین سے شکایات کی صورت میں براہِ راست ان سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کیے۔