پشاور ( نیوز رپورٹر ) پشاور کی خاتون سول جج سعدیہ ابراہیم نے بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز کو ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس کے انعقاد سے روک دیا اور ڈایئسس کے ایگزیکٹیو اور سینٹ کے ممبر سٹیفین کھوکھر کے حق میں حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے بشپ آف پشاور سمیت 13فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور انکو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ گزشتہ روز فاضل عدالت نے درخواست گزار سٹیفن کھوکھر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت شروع کی تو انکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز نے ایگزیکٹیو باڈی اجلاس طلب کیا ہے جبکہ آئینی طور پر بشپ آف پشاور اپنی مدت مکمل کرچکے ہیں اور خود دو دفعہ توسیع حاصل کر چکے ہیں اور صرف اس وجہ سے انکی سیینٹ کی ممبر شپ اور ڈائیسس کی ایگزیکٹیو حیثیت سے ممبر شپ معطل کی ہے کہ موجودہ کلیسا انکے خلاف ہے اور وہ سراپا احتجاج ہے ۔مزید سماعت 16فروری کو ہوگی ۔