بلوم فیلڈ ہال اسکول کینٹ برانچ میں فن فیئرکی رنگا رنگ تقریب

March 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)بلوم فیلڈ ہال اسکول کینٹ برانچ میں فن فیئرکی رنگا رنگ تقریب ہوئی ، کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز نے شرکا کو اپنی جانب راغب کئے رکھا۔ جبکہ خوبصورت علاقائی اورثقافتی شوکا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طلبا نے شاندار پرفارمنس کے رنگ بکھیرے۔ اس موقع پر ٹرک آرٹ تھیم کے تحت سجائی گئی ۔ اسکول کی منیجنگ ڈائریکٹر شازیہ عصمت زیدی اور پرنسپل راحت اکبر کی زیرنگرانی فن فیئر کے کامیاب انعقاد پر والدین نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔