ڈاکوؤں نے 10وارداتوں میں لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لئے

March 31, 2023

لاہور (کرا ئم رپورٹر،نامہ نگار)گلبرگ میں ڈاکو صداقت کے اہلخانہ سے 3 لاکھ روپے ، 2تولے سونا اور موبائل فون لوٹ لیے ،شالیمار میں ڈاکو عرفان سے 55ہزار روپے اور موبائل فون ، چوہنگ میں تنویر سے 1 لاکھ29 ہزار اور موبائل فون ، گارڈن ٹاون میں راشد سے60ہزار روپے اور موبائل فون ،نواب ٹاون میں ندیم سے 20ہزار روپے اور موبائل فون ،ہنجروال میں طارق سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون ،قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں منیر 10ہزار روپے اور موبائل فون ، سمن آباد میں عمران سے72ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں راشد سے 6ہزار روپے و موبائل فون، مسلم ٹاون میں عدنان سے 70 ہزار و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہربنس پورہ ں نامعلوم چور جمیل کے گھر سے 5 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ،تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب بنک سے رقم لےکر آنے والےفیکٹری منیجر مشتاق سےدو موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے10لاکھ روپےلوٹ لیےما مانگا مندی،ڈیفنس، اچھرہ، ماڈل ٹاون، چوہنگ، ساندہ، مصری شاہ اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں مزنگ،ہنجروال راوی روڈ،مصری شاہ،شفیق آباد،شاہدرہ، بادامی باغ، سول لائن، اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔