لاہور(خبرنگار) نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی آرٹ نمائش ’’اپنا دیس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فنکاروں اور طلبہ نے اپنے فن پاروں کے ذریعے وطن سے محبت، قومی شناخت، قربانی اور پاکستان سے وابستگی کے جذبات کو اجاگر کیا۔ نمائش کا انعقاد 6 ستمبر، یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر کیا گیا، جس کا مقصد نئی نسل میں وطن سے محبت، قومی شعور اور پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے وابستگی کو فروغ دینا تھا۔ ’’اپنا دیس‘‘ کے عنوان سے منعقدہ نمائش میں مختلف فن پاروں کے ذریعے پاکستان کے متنوع ثقافتی رنگ، تاریخی ورثے، قومی جذبات اور وطن سے وابستہ یادوں کو تخلیقی انداز میں پیش کیا گیا۔