لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ منصوبہ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رواں سال اب تک 33 لاکھ 79 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔