مصری روزہ دار خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران وفات پاگئیں

April 01, 2023

لندن( نمائندہ جنگ) مصر سے تعلق رکھنے والی روزہ دار خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق مصری خاتون صبۃ القبانی روزے کی حالت میں طواف ادا کرنے میں مصروف تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ خانہ کعبہ کے سامنے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خاتون نے پسماندگان میں شوہر اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ سوشل میڈیا پرمرحومہ صبۃ القبانی کے شوہر ڈاکٹرعبد المنعم الخطيب نے کہا کہ وہ دیکھ بھال کرنے والی، صالح اور فرمانبردار خاتون تھیں۔ رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں زائرین مکہ مکرمہ میں موجود ہیں اور تاریخ میں سب سے زیادہ تعداد اس رمضان المبارک میں عبادت و ریاضت میں مصروف ہے۔